روضہ منوره حضرت امام علی رضاؑ کی ویب سائٹ

1397/5/13 شنبه

امام رضا علیہ السلام نے شفا دی

.
امام رضا علیہ السلام نے شفا دی

اظہارِ عشق و ارادت

’’اظہارِ عشق و ارادت‘‘ کے عنوان سے ہم حرمِ مطہرِ امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہما السلام کے اردو زبان زائرینِ گرامی کے روحانی و معنوی قلبی تاثرات پیش کر رہے ہیں، جو محترم زائرین نے خود اپنے ہاتھ سے تحریر کیے ہیں۔ البتہ قارئینِ کرام کی سہولت اور اردو کی سلاست و روانی کے پیشِ نظر اِن عبارتوں کی مختصر تصحیح کی گئی ہے۔

﴿میں نوکر مولا رضاؑ کا ہوں

السلام علیکم!

ہم لوگوں نے ماہِ رمضان المبارک میں زیارت پر جانا تھا، لیکن اچانک میری امی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ میں نے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے جسم میں خون نہیں بن رہا اور تقریباً سارے بدن کا خون ختم ہو چکا ہے۔ میں نے ان کو اپنے خون کا عطیہ دینے کے علاوہ دو مزید بوتلیں خون کی لگوائیں، لیکن چار دن میں وہ بھی ختم ہو گیا اور ان کی طبیعت پھر دوبارہ خراب ہو گئی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ یہ ایران زیارت کے سفر پر نہیں جا سکتیں۔ میں بہت پریشان تھا کیونکہ میں امی کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ بھی لگوا چکا تھا۔ میں نے پھر دو بوتل خون کا انتظام کر کے انہیں لگوا یا اور مولا امام علی رضا علیہ السلام سے توسُّل کیا اور امی کو لے کر ایران کی طرف چل پڑا۔ لوگوں نے مجھے روکا تو میں نے کہہ دیا کہ میں امام رضاؑ سے شفا لوں گا کیونکہ مجھے پوری اُمید تھی کہ مولا رضاؑ میری امی کو ضرور شفا عطا فرمائیں گے۔ جب ہم لوگ مشہد مقدّس پہنچے تو میں نے اپنی امی کے لیے خصوصی دعا کی اور شفا کے لیے انہیں حرم مطہر کی فولادی جالی کے ساتھ باندھ دیا۔ آج خدا کا لاکھ شکر ہے کہ میری امی امام رضاؑ کی عنایت سے بالکل صحتیاب ہو گئی ہیں۔ یہ سب میرے مولاؑ کا لطف و کرم ہے اور میں بہت خوش ہوں۔

 (سید محمد سبطین رضا، رحیم یار خان، پاکستان)

دوروں کی تعداد : 44

 
امتیاز دهی
 
 

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر

اس بارے میں پڑہیں:
حرمِ مطہر امام علی رضا علیہ السلام کے مینار
  • 2018.6.18 понедельник حرمِ مطہر امام علی رضا علیہ السلام کے مینار
    ’’مینار‘‘ کا لغوی معنی ’’نور اور روشنائی کی جگہ‘‘ ہے اور اصطلاح میں مینار ایسی بلند و بالا عمارت کو کہا جاتا ہے جو قدیم زمانے میں مساجد، زیارت گاہوں اور دینی مدارس کے اصلی ایوانوں اور محرابوں کے اُوپر تعمیر کی جاتی تھی
    اردو
صحنِ ہدایت اور دعوتِ افطارِ اکرامِ رضوی
  • 2018.5.28 понедельник صحنِ ہدایت اور دعوتِ افطارِ اکرامِ رضوی
    حرمِ مطہر امام علی رضا علیہ السلام کے صحن ہائے مبارک وہ وسیع و عریض فضا ہیں، جن میں داخل ہوتے یا نکلتے وقت ہم اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر امام علیہ السلام کے روضۂ منوّرہ کی طرف رُخ کر کے سلام دیتے ہیں۔
    پادکست
اظہارِ عشق و ارادت
  • 2018.5.6 воскресенье اظہارِ عشق و ارادت
    ’’اظہارِ عشق و ارادت‘‘ کے عنوان سے ہم حرمِ مطہرِ امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہما السلام کے اردو زبان زائرینِ گرامی کے روحانی و معنوی قلبی تاثرات پیش کر رہے ہیں، جو محترم زائرین نے خود اپنے ہاتھ سے تحریر کیے ہیں
حضرت اما م رضا (علیہ السلام) کے حرم مطہر میں اردو  زبان زائرین کےلئے  پروگرام
[Part_khabar]

امام رضا علیہ السلام کی ملکوتی بارگاہ ایک ایسا دروازہ ہے جوخدا کی طرف کھلتا ہے۔ یہ ملکوتی بارگاہ ہر اس شخص کے لئے پناہ گاہ ہے جو رازونیاز کرنے کے لئےاس کی طرف دوڑا چلا آتا ہے، امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام نے اپنی آغوش رحمت کو اپنے چاہنے والوں کے لئے پھیلا رکھاہے اور توس کی سرزمین پر اپنے وجود کی خوشبوسے اپنے زائرین اور مجاورین کی روح اور جان کو محبت اور رأفت سے نوازتے ہیں۔ لیکن ایسے آسمانی اور ملکوتی گوھر کا مہمان اور میزبان ہونا بھی کوئی آسان کام نہیں ہے ۔اور ایک ایسی فضا اورماحول کو جو امام ھمام کی شأن و منزلت کے مطابق ہو ایجاد کرنے کے لئے مسئولیت کا قبول کرناایک مھم اور مشکل کام ہے ۔ اس مھم کام کی ذمہ داری ادارہ ’’آستان قدس رضوی‘‘ کے اوپر ہے۔ ’’آستان قدس رضوی‘‘ رسمی طور پر ایک ایسے مجموعہ ہے جو حرم امام رضا علیہ السلام  اور اس کی موقوفات اور جتنے بھی اس کے متعلقات ہیں ان کی سرپرستی اور مدیریت کرتا ہے۔ یہ ادارہ اپنی تمام تر تلاش کو بہ روئے کار لاتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین کی ضروریات کو نذورات اور زائرین کی موقوفات پر تکیہ کرتے ہوئے پوری کرتا ہے۔ حریم مقدس حرم کی نوسازی ومرمّت  اور اس کی حفاظت اور زائرین کی میزبانی کے لئےمتبرک مقامات کی آمادہ سازی، معرفت اور آسانی سے زیارت کرنے کے لئے مختلف امکانات کا مھیا کرنا، زائرین کی راھنمائی اور۔۔۔ یہ چند ایک آستان قدس رضوی کی ایسی خدمات ہیں جن کو پہلی نگاہ میں مشاھدہ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آستان قدس رضوی کی فعالیتوں کی حد و حدود ،حرم مطہر کے وسیع وعریض ابعاد سے بھی فراتر ہے۔ میوزیم، لائبریریز، یونیورسٹیاں اور مدارس، میڈیکل سینٹر اور ہسپٹلز اور انڈسٹریز سینٹرز،آستان قدس رضوی کی چند ایک دوسری فعالیتیں ہیں۔ اس ادارے کے مھم اھداف سےمزید آشنا ہونے کے لئے آپ آستان قدس رضوی کی بیس سالہ کی گئی پلاننگ کے مجوزات کو دیکھ سکتے ہیں۔